پاکستان سپر لیگ سیزن 6 پہلا کوالیفائر: اسلام آباد یونائیٹڈ کو ملتان سلطانز کے خلاف آغاز میں ہی کامیابی، کپتان رضوان آؤٹ


پاکستان سپر لیگ سیزن 6 اب اپنے پلے آف مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور آج پہلے کوالیفائر میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اور سلطانز مدِ مقابل ہیں۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیموں درمیان دو میچ کھیلے گئے جس میں اسلام آباد کو کامیابی ملی۔

ملتان سلطانز کے لیے اس ٹورنامنٹ کے کراچی میں کھیلے گئے میچ خاصے مایوس کن رہے تھے اور یہ ٹیم پانچ میں سے چار میچ ہار گئی تھی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ شاید کوئٹہ کے ساتھ ٹورنامنٹ سے نکلنے والی ٹیموں میں سے ایک یہ بھی ہو گی۔

تاہم ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پانچ میچوں میں سے چار میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اب ملتان پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پورے ٹورنامنٹ میں ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا اور اپنے 10 میچوں میں سے اسے صرف دو میں شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے

’لاہور کی ٹیم کا توازن بہترین تھا، کپتان اور کوچ کی حکمتِ عملی کمزور رہی‘

’افتخار احمد جب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں تو انھیں کیا ہو جاتا ہے‘

’تم آؤٹ نہ دو، ہم خود ہی کر لیں گے‘

کوئٹہ اور ملتان کی آپس میں لیگ کروانی چاہیے، کوئی تو جیت ہی جائے گا

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ میں آرام کا موقع دیا گیا تھا ان کی اس میچ میں واپسی ہوئی ہے۔ ان کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، کولن منرو اور حسن علی شامل تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پچھلے میچ میں ملتان سلطانز کے اوپنرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا آغاز فراہم کیا تھا، لیکن تواتر سے وکٹیں گرنے کے باعث وہ صرف 149 رنز ہی بنا سکی تھی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، جانسن چارلس، رائیلی روسو، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، عمران طاہر، بلیسنگ مزربانی، عمران خان، شہنواز دھانی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: کالن منرو، عثمان خواجہ، محمد اخلاق، شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت، آصف علی، حسن علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، عاکف جاوید۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp