مرد آخر روبوٹ تو نہیں ہوتے ناں!


اوکاڑہ میں عورت کی لاش کی بے حرمتی کے واقعے نے پریس کانفرنس کا ماحول خا صا سنجیدہ بنا رکھا تھا۔
”ہم اس شرمناک واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں“ وزیر اطلاعات نے گفتگو کا آغا ز کیا۔
”ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا“ دوسرے وزیر صاحب بولے۔
”مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لئے کیا اقدامات لئے جا رہے ہیں؟“ ایک خاتون صحافی نے سوال کیا۔

”وزیر اعظم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے“ وزیر اطلاعات کی آنکھیں چمک اٹھیں۔ ”اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ مرد حضرات کے جذبات نہ بھڑک سکیں، کفن کا ڈیزائن بدلا جائے گا“ ۔

مخفیؔ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مخفیؔ

مخفیؔ سوچنے والا ذہن رکھتے ہیں اور دھڑکنے والا دل بھی، نہیں رکھتے تو بوجوہ اپنی شناخت آشکار کرنے کی ہمت نہیں رکھتے سو قلمی نام پر ہی اکتفا کیجئے۔ ویسے بھی شیکسپیئر فرما گئے ہیں، نام میں کیا رکھا ہے!

makhfi has 11 posts and counting.See all posts by makhfi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments