ملتان میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق


\"\"بوسن روڈ پر زیرتعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد لوگوں کے ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ملتان میں بوسن روڈ پر میٹرو بس روٹ سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عمارت میں 15 سے 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، گرنے والی عمارت کے نیچے 50 دکانیں بھی تھیں۔
دوسری جانب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ ریسکیو کارروائی کے لیے ہیوی مشینری پہنچادی گئی لیکن ٹریفک بلاک ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments