حریم شاہ سے متعلق سوال پر سعید غنی نے دونوں ہاتھ اور گھڑی بھی دکھا دی
معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی سندھ کے ایم پی اے سے شادی سے متعلق دعوے پر صحافی نے صوبائی وزیر سعید غنی سے سوال پوچھ لیا جس پر سعید غنی مسکرا دیئے۔
صحافی نے سوال کیا کہ وہ ایم پی اے کون ہیں جس سے حریم شاہ نے شادی کی ہے؟۔ صحافی نے سعید غنی سے کہا کہ آپ کو مبارک ہو، آپ نے بہت چاول کھائے ہیں ہاتھ تو دکھا دیں۔
صوبائی وزیر سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرا دیئے، دونوں ہاتھ اٹھا کر دکھا دیئے، اور صحافی کو جواب دیا کہ یہ میری گھڑی بھی دیکھ لیں۔
Facebook Comments HS


