حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں مردانہ اور نسوانی ہاتھ کی شناخت ہو گئی
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی شادی کا سارا معاملہ ایک تصویر سے شروع ہوا جو کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں ایک مرد کے ہاتھ پر خاتون کا ہاتھ اور انگوٹھیاں واضح دکھائی دے رہی ہیں ، پہلے پہل یہ سمجھا گیا کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے تاہم بعد ازاں انہوں نے شادی کا اعلان کیا لیکن شوہر کا نام بتانے سے انکار کر دیا۔
اب معلوم ہوا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر ٹک ٹاک سٹار کی نہیں ہے بلکہ انہوں نے اسے صرف بطور تصویر استعمال کیا۔ یہ تصویر دراصل ایک کاروباری شخصیت حسن اقبال کی ہے جنہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ”یہ تصویر میری ہے اور نسوانی ہاتھ حریم شاہ کا نہیں ہے بلکہ یہ میری ایک امریکی دوست ہیں ، یہ ہاتھ ان کا ہے۔ یہ تصویر حریم شاہ تک کیسے پہنچی، مجھے معلوم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریم شاہ کے کافی دوست ہیں لیکن انہوں نے نہیں بتایا کہ کس سے شادی کی ہے اور مجھے ان چیزوں کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں ہے۔ حسن اقبال کا کہنا تھا کہ حریم شاہ پہلے بھی واضح کر چکی ہیں کہ اس تصویر کا ان کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔



