وزیر اعظم کے ”کوئی بھوکا نہ سوئے“ پروگرام


وزیر اعظم کے ”کوئی بھوکا نہ سوئے“ پروگرام کے تحت ملک بھر میں قائم کی گئی دیگر پناہ گاہوں کی طرح بھارہ کہو اسلام آباد میں بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ جہاں پر مزدور پیشہ و دیگر ضرورت مند اور نادار افراد کو مفت کھانے اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پاکستان بیت المال کی طرف سے قائم کردہ اس پناہ گاہ کو عوامی اور سماجی حلقوں میں مثبت انداز سے دیکھا جار ہا ہے۔ بھا رہ کہو پناہ گاہ میں صرف جون کے مہینے میں 10738 لوگوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کیا گیا جبکہ 1538 لوگوں کو پناہ گاہ میں قیام کی سہولت مہیا کی گئی۔

بھارہ کہو پناہ گاہ اکتوبر 2020 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک 70097 افراد کو مفت کھانے کی سہولیات فراہم کر چکی ہے۔ جبکہ اپنے قیام سے اب تک 13925 لوگوں کو بھارہ کہو پناہ گاہ میں شیلٹر فراہم کی گئی ہے۔ پناہ گاہ کا تربیت یافتہ عملہ عوامی خدمت کے اس پراجیکٹ کو مزید بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر ان پناہ گاہوں کی تعداد میں اضافہ کرنے، پناہ گاہوں میں معیاری سہولیات کی فراہمی، ان کے دائرہ کار اور افادیت کو مزید بہتر کرنے کے لئے دور رس اقدامات کر رہے ہیں۔

Facebook Comments HS