جڑانوالہ میں قاری کا بچے کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ تشدد


سبق یاد نہ کرنے پر مدرسے کے قاری نے 13 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھ کر مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ حالت غیر ہونے پر بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود نیو سٹی کا رہائشی 13 سالہ ابوبکر فیصل آباد روڈ پر پل جھال کے قریب واقع مدرسے میں تعلیم حاصل کرتا ہے۔ مدرسے کے قاری ابوبکر نے سبق یاد نہ کرنے پر رسیوں سے باندھ کر پلاسٹک کے پائپوں سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بچے نے پولیس کو تشدد کے بارے میں آگاہ کیا۔ پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments