بنگلہ دیش میں پستہ قد گائے رانی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کے اعزاز کی دعویدار


Rani standing with another cow
یہ بھٹی گائے رانی صرف 51 سینٹی میٹر اونچی ہے
بنگلہ دیش کے ایک فارم میں لوگ جوق در جوق ملک میں سلیبرٹی کی حیثیت اختیار کر جانے والی رانی نامی ایک پستہ قد گائے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے آرہے ہیں۔

23 ماہ کی بھوٹی، یا بھوٹانی گائے کا قد صرف 51 سینٹی میٹر (20 انچ) ہے اور اس کا وزن 28 کلو گرام ہے۔

ملک میں نافذ کووڈ لاک ڈاؤن کے باوجود کہا جا رہا ہے کہ 15 ہزار سے زیادہ افراد رانی کو دیکھنے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب چاریگرم میں واقع اس فارم پر گئے ہیں۔

فارم منیجر حسن ہوالدار نے گینز بُک آف ریکارڈز سے رابطہ کیا ہے۔ ان کے بقول وہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کے مالک ہیں۔

رانی کو دیکھنے آنے والی رینا بیگم نے بی بی سی بنگلہ کو بتایا کہ ‘میں نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا۔’

حسن ہوالدار نے گذشتہ سال بنگلہ دیش کے شمال مغربی نوگاؤں ضلع کے ایک اور فارم سے رانی کو خریدا تھا۔

Man standing for a photo with Rani

رانی مقامی سطح پر ایک مشہور شخصیت بن چکی ہے

اس کا کہنا ہے کہ اسے چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ فارم میں موجود کسی دوسری گائے سے خوفزدہ رہتی ہے۔ لہذا اسے باقی ریوڑ سے الگ رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ زیادہ نہیں کھاتی۔ دن میں دو بار کم مقدار میں چوکر اور گھاس کھاتی ہے۔’

یہ بھی پڑھیے

معین اختر: لطیفے سنانے اور نقالی کرنے والا شریر لڑکا جو کامیڈی کا ’آئن سٹائن‘ بن گیا

دنانیر مبین: ’پارری‘ کرنے والی وہ لڑکی جو ایک وائرل میم بن گئی!

دنیا کے سب سے بڑے جہاز نے کراچی ائیرپورٹ پر 21 گھنٹے کیوں گزارے؟

‘وہ باہر گھومنا پسند کرتی ہے اور جب ہم اسے اپنی بانہوں میں لیتے ہیں تو وہ خوش ہوجاتی ہے۔’

اس وقت دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کا اعزاز پڑوسی ملک انڈیا میں مانیکیم کے پاس ہے جس کا قد 61.1 سینٹی میٹر ہے۔

Men measuring Rani with tape

رانی دنیا کی سب سے چھوٹی گائے کے اعزاز کی دعویدار ہے

حسن ہوالدار نے بی بی سی کو بتایا کہ گنیز بک آف ریکارڈز کے تفتیش کار رواں سال ان کے فارم پر آئیں گے تاکہ یہ دیکھیں کہ رانی اس تاج کی حقددار ہے یا نہیں۔

عید الاضحی کے اسلامی تہوار میں صرف چند ہفتے ہی باقی ہیں اور یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا رانی کو قربانی کے لیے فروخت کیا جائے گا۔

لیکن فارم کے حکام نے بتایا کہ ان کا رانی سے الگ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp