EnglishUrduHindiFrenchGermanArabicPersianChinese (Simplified)Chinese (Traditional)TurkishRussianSpanishPunjabiBengaliSinhalaAzerbaijaniDutchGreekIndonesianItalianJapaneseKoreanNepaliTajikTamilUzbek

حافظ آباد میں پولیس کانسٹیبل فیض رسول نے شادی شدہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حافظ آباد میں پولیس کانسٹیبل نے اپنی شادی شدہ سالی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے محلہ رشید پورہ میں فیض رسول نامی پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر اپنے گھر آئی مہمان شادی شدہ سالی سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

خدیجہ نامی خاتون اپنی بہن کو ملنے کے لئے محلہ رشید پورہ میں آئی ہوئی تھی۔ یہاں پر پولیس کانسٹیبل فیض رسول کی بیوی جب بازار سے خریداری کرنے گئی تو اس دوران پولیس کانسٹیبل فیض رسول نے نشہ آور گولیاں بوتل میں ملا کر اپنی سالی خدیجہ کو پلا دی جس کے بعد ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کیا اور اسکی عریاں تصاویر بھی بنا لیں۔

بعدازاں پولیس کانسٹیبل نے زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کے خاوند کو یہ عریاں تصاویر شیئر کر کے اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس تھانہ سٹی نے پولیس کانسٹیبل فیض رسول کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے