کوئی ہے جو مغرب کو ’ان‘ سے زیادہ سمجھتا ہو؟ (سیاسی افسانچہ)۔


”میں چاہتا تو برطانیہ میں شہزادوں کی سی زندگی بسر کر سکتا تھا“ خان صاحب نے اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔
”بالکل، بالکل“ کابینہ کے اراکین کورس کی شکل میں بولے۔
”لیکن میں نے پاکستان آ کر عوام کی خدمت کا فیصلہ کیا“ انہوں نے گفتگوجاری رکھی۔
”سبحان اللہ، سبحان اللہ۔“
”مغرب کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔“
”بے شک، بے شک“ اراکین نے راگ الاپا۔
تم کیوں چپ ہو؟ ”خان صاحب نے غصے سے ایک سینیئر رکن کو مخاطب کیا۔
”خان صاحب، اچھا ہوتا اگر پاکستان کو بھی آپ سے بہتر کوئی نہ سمجھتا!“

مخفیؔ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

مخفیؔ

مخفیؔ سوچنے والا ذہن رکھتے ہیں اور دھڑکنے والا دل بھی، نہیں رکھتے تو بوجوہ اپنی شناخت آشکار کرنے کی ہمت نہیں رکھتے سو قلمی نام پر ہی اکتفا کیجئے۔ ویسے بھی شیکسپیئر فرما گئے ہیں، نام میں کیا رکھا ہے!

makhfi has 11 posts and counting.See all posts by makhfi

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments