چینی کا 230 ارب روپے کا بڑا اسکینڈل بےنقاب


ملک میں چینی کی قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی، جیونیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں 230 ارب روپے کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوری سے جولائی تک مہنگی چینی کی فروخت سے شوگر مل مالکان کو 32 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ جبکہ 198 ارب روپے پہلے ہی عوام کی جیب سے نکالے جا چکے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز نے بھی مہنگی چینی خرید کر سبسڈی کے ساڑھے 3 ارب روپے شوگر مل مالکان کی جیب میں ڈال دیئے۔

دوسری طرف پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) مافیا نے چینی بحران سے 230 ارب روپے بنائے۔ سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز نے 40 ہزار ٹن چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی، دیگر اخراجات ملا کریوٹیلٹی سٹورز کو بھی چینی 100 روپے فی کلو میں پڑے گی۔ شیری رحمان نے سوال کیا کہ چینی کمیشن رپورٹ پر سیاست کرنے والے کیا اب چینی کمیشن کا اعلان کریں گے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments