EnglishUrduHindiFrenchGermanArabicPersianChinese (Simplified)Chinese (Traditional)TurkishRussianSpanishPunjabiBengaliSinhalaAzerbaijaniDutchGreekIndonesianItalianJapaneseKoreanNepaliTajikTamilUzbek

لاہور میں معروف ماڈل نایاب ملک کو قتل کر دیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

صوبائی درالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں معروف ماڈل نایاب ملک کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقتولہ کے بھائی محمد علی کا کہنا ہے کہ جب گھر آیا تو کمرے کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی اور مقتولہ کی لاش فرش پر پڑی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ نایاب کی لاش ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک گھر سے ملی ہے۔ مقتولہ غیر شادی شدہ تھی اور گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون پہلے مختلف گانوں میں ماڈلنگ کرنے کے بعد کافی عرصہ سے شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کر چکی تھی، مقتولہ کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ مختلف پہلوﺅں سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے