پہلی مرتبہ 2017 میں میرا سافٹ ویئر اب ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی: لیگی رہنما محمد زبیر
مسلم لیگی رہنما محمد زیبر نے انکشاف کیا ہے کہ خواجہ آصف پہلے شخص نہیں، جن کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا، پہلی مرتبہ 2017 میں میرا سافٹ ویئر بھی اب ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد مسلسل 3 سال یہ کوشش جاری رہی، لیکن میں نہیں مانا۔
نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما محمد زبیر نے انکشاف کیا کہ خواجہ آصف پہلے شخص نہیں کہ جن کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوا، اس سے قبل 2017 میں میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی، جس کے بعد 2018 اور 2019 اور بعدازاں 2020 میں مسلسل تین سال میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن میں نے اپنا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے سے انکار کر دیا –
لیگی رہنما محمد زبیر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری نظر میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونا پارٹی کے ساتھ وفاداری کی تبدیلی ہے- انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت تبدیل کروانا اور وزارت کی پیش کش بھی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کروانا ہے- خواجہ آصف کے گزشتہ روز سافٹ ویئر اپ ڈیٹ والے بیان کے حوالے سے محمد زیبر نے کہا کہ خواجہ آصف کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ ہماری پارٹی نہیں چھوڑیں گے- واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام سیاستدان اقتدار میں آنے کے لیے پنڈی کی طرف دیکھ رہے ہیں میرے قریب تمام طاقتور لوگ اسٹیبلشمنٹ ہیں طاقتورلوگ، عدلیہ، فوج،میڈیا اور ادارے سب اسٹیبلشمنٹ ہیں۔
خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے اور جس طرح کےحالات ہیں سب کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو جائے گا- انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اقتدار کیلئےدائیں بائیں دیکھتے ہیں۔ ہم جنہیں اقتدار کیلئے آواز دیتے ہیں، آہستہ آہستہ ان کا قبضہ بڑھ جاتا ہے۔ جواب کیلئے ہمیں کہیں اور جانےکی ضرورت نہیں، اپنےگریبان میں دیکھیں۔ جس طرح کےحالات ہیں، سب کا سافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو جائے گا۔


