چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم


وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی طرف سے رقم کی تقسیم پر ریٹرننگ افسر کی رپورٹ مسترد کر دی گئی ہے۔  چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وفاقی وزیر علی امین کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

چند روز قبل آزاد کشمیر انتخابی مہم کے دوران وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی طرف سے رقم تقسیم کرنے پر ریٹرننگ افسر کے سامنے سماعت ہوئی تھی۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ ویڈیو میں نظر آنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چودھری راسب نے حلقہ ایل اے ون میرپور ڈڈیال کے ریٹرننگ افسر راجہ شمریز کے روبرو رقم کی وصولی کا اعتراف کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رقم کا پی ٹی آئی امیدوار اظہر صادق سے کوئی تعلق نہیں، ریٹرننگ افسر نے فراہم کردہ 3 لاکھ 90 ہزار روپے ضبط کر کے اظہر صادق کو بے گناہ قرار دے دیا تھا۔ تفصیلی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو ارسال کی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments