وفاقی کابینہ میں توسیع: چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا گیا


وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس طرح وفاقی کابینہ کے ارکان 52 ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری مونس الہیٰ کو آبی وسائل کی اہم وزارت کی ذمہ داریوں سونپ دی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے چودھری مونس الہیٰ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments