دہشت گردی کیخلاف کوششیں جاری رکھیں گے: دفتر خارجہ


\"\"ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے صحافیوں کر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہی ہیں تاہم، الزام تراشیوں میں پڑے بغیر دہشت گردی کیخلاف کوششیں جاری رکھیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ نہایت ضروری ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے لیکن ہماری افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر شک کیا جانا افسوسناک ہے۔ نفیس زکریا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments