لندن کی ریسٹورنٹ انتظامیہ نے عابد شیر علی کی تائید کر دی


لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما عابد شیر علی اور ایک خاندان میں تکرار ہو گئی۔ عابد شیر علی نے واقعے سے متعلق کہا کہ وہ ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ یہ فیملی آئی اور برا بھلا کہنے لگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیملی نے ہمیں کہا کہ آپ لوٹی دولت سے کھانا کھا رہے ہیں، اس پر تکرار ہوئی۔ مخالف فیملی نے موقف اختیار کیا کہ عابد شیر علی کی فیملی نے قطار توڑی جس پر سب ہی ناراض ہو گئے۔

اس معاملے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ نے بھی موقف ظاہر کیا اور کہا کہ عابد شیر علی نے پہلے سے بکنگ کروائی ہوئی تھی۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے مزید کہا کہ عابد شیر علی نے کوئی قطار نہیں توڑی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments