احمقانہ بیانات سے افغانستان کوروزشرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،معید یوسف
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بعض افغان عہدیداروں کے بیان پاکستا ن اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے، بدقسمتی سے ان افراد کو افغان بہن بھائیوں پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے، افغان شہری ان افراد کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں، احمقانہ بیانات سے افغانستان کو روز شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے سیاسی حل میں کردارنبھانے کیلئے پرعزم ہے اوراسی جذبے کے تحت وزیراعظم عمران خان نے افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف بیانات افغان حکومت کی ناکامیاں چھپانے کیلئے دیئے جا رہے ہیں، پاکستان امن واستحکام کیلئے تمام افغانیوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے چند نفرت انگیز کردار پاکستان کوافغانستان میں امن کی حمایت سے نہیں روک سکتے۔



حما قتوں کا بھی کوئی سر پیر ہوتا ہے یہ مشیر صاحب کس سبب پاکستان پر مسلط کئے گئے ہیں بے تکہ اور احمقنہ بیانات کا یہ عالم ہے کہ افغانستان میں واحد فسادی گروپ جو بزور حکومت پر قابض ہونے کی قباحت کر رہا ہے پاکستان کھلم کھلا ان کی حمایت تو کیا ان کی تر جمانی کرتا نظر آرھا ہے خوف و دھشت کا یہ قافلہ کہآن جاکر پڑاو ڈالتا ہے یہ آگ جو پھینکی جارہی ہے ہوا کا رخ بدلنے کے ساتھ ھمارے گھر پر ہی آن پڑے کیا کسی کے پاس اس کی ضمانت ہے؟