راج کندرا پورن فلمیں بنا کر حیران کن حد تک موٹی رقم کما رہے تھے
ممبئی : راج کندرا (Raj Kundra) کے پورنوگرافی ریکیٹ کے معاملہ کی جانچ میں مصروف کرائم برانچ کے مطابق معاملہ کی جانچ کی دوران راج کندرا کے کئی اور انٹرنیشنل پورن کریمنل گروہوں کے ساتھ تعلقات ملے ہیں۔ کرائم برانچ کے مطابق راج کندرا بین الاقوامی سطح پر پورن دھندھے کو آپریٹ کرنے والا یش ٹھاکر عرف اروند شریواستو کے رابطے میں تھا، جو کہ راج کندرا کے ہاٹ شاٹس ایپ کی طرح ہی Nuefliks اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر چلاتا ہے۔
کرائم برانچ کے مطابق انٹرنیشنل پورن کنگ پن یش ٹھاکر اور راج کندرا کے کاروبار کی کڑی راج کندرا کا سابق پی اے اور ملزم امیش کامت تھا، جو رائلٹی کے کنٹریکٹ پر یش ٹھاکر اور راج کندرا دونوں کیلئے ایک ہی پورن ویڈیو کو بنا کر اس کو راج کندرا کے ہاٹ شاٹس یا ہاٹ ہٹ پر اور یش ٹھاکر کے Nuefliks اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم دونوں جگہ پر اپ لوڈ کرواتا تھا۔
یش ٹھاکر کو اس دوران جتنا منافع ہوتا، وہ اس منافع کی رائلٹی راج کندرا کو دیتا تھا۔ راج کندرا کی کمپنی Viaan industries Ltd کے ساتھ ساتھ راج کندرا کی دوسری کمپنی JL stream India private limited کا دفتر ہے۔ JL stream پہلی کمپنی ہونے کا دعوی کرتی ہے جو 24 گھنٹے لائیو اسٹریمنگ کرتی ہے۔ اس کیلئے کیپیسٹی کے سرورز کی مدد سے لائیو اسٹریمنگ کی جاتی تھی، جس میں سلیبریٹی ہوتے تھے یا جنہیں اپنے سوشل میڈیا پر فین تک پہنچنا ہوتا تھا۔
کرائم برانچ کے مطابق JL stream India private limited کمپنی کا ایک دفتر سنگاپور میں ہے اور دوسرا لندن میں اور یہی کمپنی راج کندرا اور یش ٹھاکر کے درمیان کی کڑی بھی تھی۔ راج کندرا کا سابق پی اے امیش کامت پورن فلموں کو شوٹ کرنے کے بعد اس کو راج کندرا کی کمپنی Viaan industries Ltd کی کمپنی کے دفتر سے پورن فلموں کو یو کے بیسڈ کینرن کمپنی کو بھیجتا، جو ہاٹ شاٹس پر یا ہاٹ ہٹ پر اپ لوڈ ہوتی اور پھر اسی پورن کلپ کو راج کندرا کی دوسری کمپنی یعنی JL stream India private limited کے سرور سے سنگاپور کے دفتر میں بھیج دیتا، جہاں سے انٹرنیشنل پورن کنگ یش ٹھاکر ویڈیو کو لے کر اس میں تھوڑی تبدیلی کرتا اور اپنے Neuflix اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اس کو اپ لوڈ کردیتا تھا۔
اس طرح راج کندرا کی دونوں کمپنی Viaan industries Ltd اور JL stream India private limited کے سرور کا استعمال کینرن کمپنی اور یش ٹھاکر کی Neuflix اسٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے بھی ہوتا تھا، جس کے بدلہ میں امیش کامت کے ذریعہ راج کندرا کو اپنی دی گئی خدمات کے بدلہ میں رائلٹی ملتی تھی یعنی ایک ہی پورن فلم سے راج کندرا دونوں طرف سے لاکھوں روپے کما رہے تھے۔
فی الحال کرائم برانچ نے اس سرور کو ضبط کرلیا ہے اور سائبر ایکسپرٹس کی ٹیم معاملہ کی جانچ میں مصروف ہے۔ فی الحال یش ٹھاکر فرار ہے اور اس کی آخری لوکیشن سنگاپور معلوم ہوئی تھی، معاملہ کے سامنے آنے کے بعد اس کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


