اپنی بات پر قائم ہوں، جیسا منہ ویسا تھپڑ ماروں گا: علی امین گنڈاپور
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں، جیسا منہ ویسا تھپڑ ماریں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی سرجری پر عوام کے ٹیکس کا 8 کروڑ روپیہ لگا ہے۔ پولو وہ لوگ کھیلتے ہیں جن کے آبا و اجداد نے بھی گھوڑے رکھے ہوں۔ یہ نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خاندان میں کسی کا گھوڑا دکھا تو دیں، عمران خان نے جو کہا، ٹھیک کہا ہے ۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بہت سی ایسی باتیں ہیں جو میں نے اب تک نہیں کیں، آپ کے بیٹے کے بارے میں عمران خان نے بالکل سچ کہا ہے وہ ہمارے پیسوں سے پولو کھیل رہا ہے۔ یہ عدالتوں سے ثابت ہوا کہ آپ نے پیسہ لوٹا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ریکارڈ موجود ہے۔ ہمارے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے 8 کروڑ روپے ان کی سرجری پر لگے ہيں۔ وہ سرجری پھر اتر بھی سکتی ہے۔ اگر اس طرح کی باتیں کریں گی تو جواب ملے گا ۔


