سابق پورن سٹار میا خلیفہ نے ایک برس بعد ہی شوہر رابرٹ سینڈبرگ سے طلاق لینے کا اعلان کر دیا


عریاں فلموں کی سابق اسٹار میا خلیفہ نے اپنے شوہر رابرٹ سینڈبرگ سے طلاق لینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے 2019 میں منگنی کے بعد گزشتہ سال لاک ڈاون میں شادی کی تھی۔ میا خلیفہ کی ازدواجی زندگی کو ابھی ایک ہی سال ہوا تھا کہ رابرٹ کے ساتھ ان کا رشتہ نہیں چل سکا۔

میا خلیفہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا پے: ہم اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اپنی شادی کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن ایک سال کی تھیراپی اور کوشش کے بعد ہم یہ سوچ کر اپنے راستے الگ کر رہے ہیں۔ کہ ہم زندگی بھر اچھے دوست رہیں گے۔

میا خلیفہ نے کہا: ہم ایک دوسرے کو ہمیشہ پیار کریں گے اور ایک دوسرے کی عزت کریں گے، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ایک واقعہ ہمیں الگ نہیں کر سکتا۔ مگر الجھے ہوئے رشتے اور کچھ بنیادی اختلافات، جن کے لئے ہم ایک دوسرے کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے۔

میا خلیفہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اس باب کو کسی افسوس کے بغیر بند کر رہے ہیں اور اپنے لئے نئی راہیں شروع کر رہے ہیں۔ مگر بہتر کنبے، دوستوں، کتوں کیلئے ہمارا پیار ہمیں ایک دوسرے سے وابستہ رکھے گا۔ ہمیں یہ سب کافی وقت پہلے کہنا تھا، مگر ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے اپنا وقت لیا اور اب یہ کہتے ہوئے الگ ہوسکتے ہیں کہ ہم نے پوری کوشش کی۔

میا اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں، ‘ہم یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے اپنی شادی پر کام کرنے کی پوری کوشش کی لیکن ترقیبا ایک سال تھیریپی اور ایکسپرٹ کے مشورے لینے اور تمام کوششوں کے بعد بھی ہم الگ ہو رہے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ایک اچھے دوست کی طرح رہیں گے اور ہم واقعی تھک چکے ہیں۔ ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے محبت اور احترام کریں گے۔

میا خلیفہ کی اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد ان کے مداح بہت مایوس ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments