پاکپتن میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں نہر سے برآمد


 پاکپتن کے علاقے ملکہ ہانس میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ ملزمان نے نوجوان جوڑے کی لاشیں نہر میں بہا دیں، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

واقعہ پاکپتن کے تھانہ ملکہ ہانس کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں نہر سے برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر کے نہر میں پھینکا گیا ہے، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے نوجوان جوڑے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ دہرے قتل کی اس واردات کی تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments