اداکارہ میرا نے مجھ سے فرمائش کی کہ علی ظفر کے ساتھ ان کا سکینڈل بناؤں: ٹی وی میزبان نادیہ علی


اداکارہ میرا اپنے متنازعہ بیانات اور کچھ سکینڈلز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ ٹی وی میزبان نادیہ علی نے ان سکینڈلز کی حقیقت کے بارے میں ایک انکشاف کیا ہے۔

نادیہ علی نے کہا ہے کہ اداکارہ میرا نے ایک بار مجھے کہا تھا کہ میں ان کا گلوکار علی ظفر کے ساتھ سکینڈل بناﺅں۔ نادیہ علی کہتی ہیں کہ میں ایک شو کی میزبانی کر رہی تھی۔ اچانک میرا میرے پاس آئی اور کہا کہ یہاں سب سے پرکشش لڑکا کون ہے؟ ان کے سوال پر میں بہت حیران ہوئی۔ اس وقت علی ظفر سٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ میرا نے مجھے کہا کہ میرا علی ظفر کے ساتھ سکینڈل بناﺅ۔ ایک بار میں خاموش رہی تو اس نے دوسری بار مجھے کہا کہ اس کے ساتھ میرا سکینڈل بناﺅ اور جب میں نے اس کے کہنے پر ایسی کوئی اناﺅنسمنٹ نہ کی تو وہ خود ہی سٹیج پر علی ظفر کے پاس چلی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 44 سالہ اداکارہ میرا کی طرف سے سیاست میں آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔

بشکریہ: ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments