پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور جہانگیرترین گروپ کے اہم رہنما راجہ ریاض نے عون چوہدری کے استعفے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دباؤ ڈال کراستعفے لینے سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ تھے، ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔ اگر ہم سے بھی استعفے طلب کیے گئے تو تیار ہیں، استعفے دے دیں گے لیکن جہانگیر ترین کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے آئندہ چند روز میں مشترکہ فیصلہ کریں گے۔