ملالہ کا فواد چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ


کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ تعلیمی و سماجی رہنما ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی۔

ملالہ یوسفزئی کا وفاقی وزیر فواد چوہدری سے کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، جبکہ پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ اس وقت 6 ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments