داخلی انتشار پیدا کرنیوالی 750 ویب سائٹس بند کر دیں: شاہ محمود

داخلی انتشار پیدا کرنیوالی 750 ویب سائٹس بند کر دیں: شاہ محمود

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے 750 ویب سائٹس بند کیں جو داخلی انتشار پیدا کر رہی تھیں۔

ملتان کے ضلع کونسل ہال میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 43 ویں حسینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو تقسیم کر کے منظم تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حسینیہ کانفرنس کا مقصد مختلف خیال لوگوں کو یکجا کرکے قومی یکجہتی کا پیغام دیا جانا ہے۔

وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی جب ایسے پیغامات کو قبول کرتی ہے تو وہ پیغام مقبول ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یگانگت، اخوت، یکجہتی اور برداشت کا پیغام آگے پہنچانا بہت ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ منفی خبر کی پہلے تحقیق کرنی چاہیئے پھر بہتر منصوبہ بندی کرنی چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارا خطہ نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت ہائبرڈ وار ہے، انداز بدل گئے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند ویڈیوز مخصوص دنوں میں آتی ہیں، جنہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Comments - User is solely responsible for his/her words