افغانستان کے شہر اسد آباد میں یومِ آزادی کی ریلی پر فائرنگ، متعدد افراد ہلاک


افغانستان: یومِ آزادی کی ریلی پر فائرنگ، کئی ہلاک

افغانستان کے شہر اسد آباد میں یومِ آزادی کی ریلی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے عینی شاہدکے حوالے سے بتایا ہے کہ اسد آباد میں ریلی کے دوران قومی پرچم لہرانے پر طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

عینی شاہد کے مطابق واضح نہیں ہوا ہے کہ ہلاکتیں فائرنگ سے ہوئی ہیں یا بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔

طالبان کے ترجمان کی جانب سے اسد آباد میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر کوئی ردِ عمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments