مظفرگڑھ میں 65 سالہ ملزم کی 7 سالہ بچی سے زیادتی
مظفرگڑھ علاقے شہر سلطان میں پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہر سلطان کی حدود میں 7 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی کو ملزم نظر حسین نے اپنی کریانہ کی دوکان پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم نظر حسین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اور اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی عمر 65 سال ہے، جب کہ متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
Facebook Comments HS

