فردوس اندر آئی تو دیکھ لینا: پرویز الٰہی

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ فردوس عاشق کی میڈیا ٹاک سن کر میں نے اسٹاف سے کہا کہ یہ اندر آئی تو دیکھ لینا۔ فردوس عاشق ہماری کونسلر تھی، سیاسی تربیت کر کے اسمبلی پہنچایا۔ اسے علم نہیں تھا کہ ہم پھر آجائیں گے۔

چوہدری پرویز الہی نے بتایا کہ چوہدری شجاعت بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم نے اس کو ایم این اے بنایا اور گروم کیا اور یہ بعد میں ہمارا ٹکٹ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی اور وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ حاصل کیا جہاں سے آصف زرداری نے اسے نکالا۔

میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہیٰ نے کہا فردوس عاشق کو معلوم نہیں تھا کہ ہم پھر آجائیں گے۔ اسمبلی میں داخل نہ ہونے دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میڈیا ٹاک میں اسمبلی کے باہر کہہ رہی تھی کہ ان کو قانون سازی کے بارے بتاوں گی۔ یہ گفتگو ہم اسمبلی کے اندر سن رہے تھے۔ جس کے بعد میں نے کہا کہ اگر یہ اندر آئی تو دیکھ لینا۔

Comments - User is solely responsible for his/her words