گوجرانوالہ میں دو افراد نوجوان خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار


گوجرانوالہ میں دو نوجوان فاریہ اسلم نامی خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ سینسرہ گورائیہ میں اوباش نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ صدر کی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج ک رلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق اوباش نوجوان عرفان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ خاتون فاریہ اسلم پر تیزاب پھینکا اور فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments