پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی ہراساں کیا گیا


پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد کے ایک پارک میں کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف ہوا ہے۔ مشاہد حسین سید کے مطابق کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنرنے انہیں بتایا کہ ان کے ساتھ ڈرائیور اور ایک ساتھی بھی تھا۔ اس کے باوجود لوگوں نے ان کے بال نوچے اور ہاتھا پائی کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 14 اگست کو مینار پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کیس پر پیش رفت اور ملک میں اس طرح کے بڑھتے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا گزشتہ دنوں کینیا کی ڈپٹی ہائی کمشنر نے انہیں بتایا کہ 14 اگست کو لیک ویو پارک اسلام آباد میں ان کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی تھی۔

چیئرمین کمیٹی نےکہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایک ماحول بنتا جا رہا ہے اور اب غیرملکی سفارت کار بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔ ہم سیاحت کےفروغ کی بات کرتےہیں، ان حالات میں کون یہاں آئے گا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments