پناہ گاہ بارہ کہو


آج بھارہ کہو اسلام آباد میں واقع پناہ گاہ میں ریسکیو 1122 کی معاونت سے پناہ گاہ کے سٹاف کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹر عماد وسیم شاہ نے پناہ گاہ کے سٹاف کو ایمرجنسی یا حادثات کی صورت میں ضروری لائحہ عمل اختیار کرنے کے حوالے سے تین گھنٹے پر محیط بھر پور بنیادی ٹریننگ دی اور پریکٹس بھی کرائی۔ بھارہ کہو پناہ گاہ میں وزیر اعظم اور منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کے ویژن کے مطابق غریب اور نادار افراد کو کھانے اور رہائش کی بہترین سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

اس کے ساتھ پناہ گاہ کے سٹاف اورروزنہ کی بنیاد پر یہاں دی گئی سہولیات سے استفادہ کرنے والے مستحق افراد کی آگاہی و شعور کے لئے گاہے بگاہے مختلف سیشن کا انتظام بھی کیا جاتا ہے۔ پناہ گاہ کے سٹاف کی ریسکیو ٹریننگ کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ضلع اسلام آباد مسرور احمد بھی موجود تھے جنھوں نے ایمرجنسی ٹریننگ کے کامیاب انعقاد پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے ر یسکیو 1122 کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments