پاناما کیس میں نوازشریف ہمیشہ کے لیے نااہل ہوجائیں گے، نعیم الحق


\"\"

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران نعیم الحق کا کہنا تھا کہ جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا اور نواز شریف ہمیشہ کے لیے نااہل ہوجائیں گے، عمران خان پر ایک شخص نے الزام لگایا ہے اور درخواست دائر کرکے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ہتک عدالت کیا ہے تاہم عدالت کی جانب سے توہین عدالت کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا، یہ لوگ سچ کو چھپانے میں مہارت رکھتے ہیں اور کرپشن کے بادشاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف کےخلاف جھوٹ بولا گیا، الیکشن کمیشن میں جھوٹا کیس دائر کرنے والا پارٹی سے نکال دیا گیا تھا لیکن (ن) لیگ اسے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف استعمال کررہی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دلائل مکمل ہوچکے ہیں ہر چیز کھل کر سامنے آ گئی ہے اور لندن فلیٹس کس کی ملکیت ہیں، سب سامنے آچکا ہے لہذا منی ٹریل فراہم کرنے کا وقت آگیا ہے اور اب اہم مرحلہ شروع ہوگا، اب بچوں کو بتانا ہے وہ کیسے اتنے امیر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے عدلیہ کو دھمکی دی تاہم ہم عدلیہ اور آئین کی حفاظت کریں گے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments