ہم امتی ہے


سیرت النبی پر عمل کر کے کچھ حق ہی ادا کر دیتے ہیں
اندھیروں سے نکال کر ہمیں روشنی عطا کر دی ہے
ہر سو اسلام کی مہک پھیلائی
نفرتوں کو مٹا کر محبت کی مہک پھیلائی
دنیا بھر میں مسلمان ربیع الاول کا مہینہ بڑی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ گلیوں کوچوں کو برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہے ۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی زندگی کا ہر پہلو ہم سب کیلئے ایک مشعلِ راہ ہے۔ نہ صرف وہ مسلمانوں بلکہ تمام بنی نوع اِنسانوں کیلئے ایک بےمثال نمونہ ہیں۔ وہ رحمت اللعالمین بن کر دنیا میں آئے۔
 جہالت کا اندھیرا جو ہر سو پھیلا ہوا تھا وہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے آنے سے ختم ہوا اور روشنی ہر سو پھیل گئی۔ آپ کی نیک نیتی اور خوش اخلاقی کی بدولت آپ ہر ایک کہ دل پر راج کرتے تھے ۔ اپنی سچائی و ایمانداری کے باعث آپ کفار کے دلوں میں بھی گھر کر چکے تھے۔
 اسی سیرت کی وجہ سے اسلام کی اشاعت پوری دنیا میں پھیل گئی ۔
 آج ہم سب بڑے جوش و جذبے سے ان کی ولادت باسعادت مبارک کو منا رہے ہیں۔اگر اسی جوش و جذبے سے ہم سیرت النبی پر عمل پیرا ہو جائیں تو کیا ہی بات ہے۔
 آپ اپنی امت کیلئے ہر وقت لگے رہتے تھے۔ ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم تھوڑا سا ہی حق اپنی امت کے لیےادا کر دیں۔
 اگر آج ہم خود کو ایک نظر دیکھ لیں کیا واقعی ہم وہ امتی ہیں جس کا ہمیں آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے درس دیا تھا ؟
 کیا ہم نے اُن سارے احکامات پر عمل کیا جو انہوں نے ارشاد فرمائے۔
 نہیں نہ۔ ہم آج پھر سے جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ہمیں معلوم تک نہیں۔ ہم سیرت النبی کو بھول کر اپنی ہی ایک دنیا میں مگن ہیں۔
 اسلام کی ہم بظاہر بڑی اشاعت کرتے ہیں لیکن دل و جان سے اس پر عمل پیرا ہونے سے قاصر ہیں۔ نہ ہم حقوق العباد کا صحیح خیال کرتے ہیں، جس کا آپ کی زندگی سے ہمیں درس ملتا ہے ۔ اور بھی ہم میں بہت کمزوریاں ہیں اگر ہم اس ماہ میں آپ کی اشاعت اور سیرت النبی کا صحیح سے جائزہ لیں اور اس پر عمل پیرا ہو جائیں تو ہم بھی جہالت کے اندھیروں سے نکل کر ایک روشنی و سکون کی دنیا میں آجائیں گے۔ جس طرح ہم گلیاں، گھر سجا کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں اسی طرح اگر ہم ان کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائے تو پوری دنیا میں ہم مسلمان جگمگا جائیں گے ۔ یہی اصل میں عشق رسول ہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو سیرتِ نبوی پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
 ہم امتی ہے یہ دنیا بھی جان جائے
 نام سے ہمیں نہ کوئی پہچان پائے
 بس ہمارے کردار سے جان جائے
 یہی پہچان ہے کہ ہم امتی ہیں
Facebook Comments HS