سونم کپورکی خوف کے خلاف ایک انوکھی مہم
بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر ‘خوف’کے خلاف ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں لوگ اپنی ویڈیو شیئر کرکے بتاسکتے ہیں کہ انہیں زندگی میں کس چیز کا خوف رہا اور اس خوف پر انہوں نے کس طرح قابو پایا۔بالی ووڈ کے سلو میاں اور پریانکا چوپڑا بھی ا س مہم کا حصہ بن گئے اور اپنی ویڈیو زسوشل میڈیا پر شیئرکردیں۔ پریانکاکا کہنا ہے کہ ان کا خوف ‘نو موفوبیا’ ہے یعنی جب بھی انہیں فون میں سگنلز کا ایشو ہو ، بیٹری ختم ہوجائے یا ان کا موبائل کہیں نظروں سے دور ہوجائے تو وہ ڈر جاتی ہیں دوسری طر ف سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے ،کیوں کہ جوڈر گیا وہ مرگیا۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- دیپالپور میں احمدی عبادت گاہ پر پولیس کا حملہ - 13/09/2024
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا - 27/04/2024
- سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز - 26/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).