بھارتی اداکارہ ملائیکہ شراوت کی امریکی صدر سے ملاقات
بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ شراوت جو ان دنوں امریکا میں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے انکی ایک مرتبہ پھرامریکی صدر بارک اوباما سے ملاقا ت ہوئی ہے۔
39 سالہ اداکارہ نے اپنی صدر اوباما کے ساتھ ملاقات کے موقع پربنائی گئی سیلفی جاری کی ہے جس میں دونوں مسکرارہے ہیں۔ ملائیکہ شراوت نے ٹویٹر پر سیلفی جاری کرنے کیساتھ لکھا ہے کہ ان کی خوش قسمتی سے امریکی صدر بارک اوباما کیساتھ ایک مرتبہ پھر ملاقات ہوئی ہے اور وہ ایک کرشماتی شخصیت ہیں۔
ملائیکہ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی امریکی صدر کے ساتھ حالیہ ملاقات کب اور کہاں ہوئی تاہم وہ 2011 میں لاس اینجلس میں ان سے ملاقات کرچکی ہیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
- اسلام آباد پولیس نوٹس جمع کروا کر زمان پارک سے روانہ - 05/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).