مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما وہاب سلطان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی بڑی وکٹ گرا لی ہے۔ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما وہاب سلطان نے اسلام آباد میں گیلانی ہاؤس جا کر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما وہاب سلطان نے پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری اور سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سردار وہاب سلطان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔
بعد ازاں سردار وہاب سلطان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امیدِ پاکستان ہیں اور ملک کو موجودہ مسائل سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
- پولیس نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 316 پی ٹی آئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا - 22/03/2023
- یاسر پیرزادہ کی نئی کتاب ”سیلف ہیلپ۔ آگ لگے ان کتابوں کو“ - 07/03/2023
- اداکار قوی خان انتقال کر گئے - 06/03/2023
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).