کسی بھی فیلڈ میں ایکسپرٹ بننا


ایکسپرٹ کا مطلب ہے مکمل معلومات یا کسی بھی فیلڈ سے متعلق کافی علم ہونا وہ کام جو آپ سے بہتر کوئی نہ کر سکے آپ اس کام کے ایکسپرٹ کہلاتے ہیں

ہمیں کسی بھی فیلڈ میں ایک سپر بننے کے لیے درج ذیل چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں متعلقہ فیلڈ میں ایکسپرٹ بننے میں مدد دیتی ہیں

تحریک یعنی موٹیویشن
فیلڈ کے متعلق علم یا معلومات
محنت (کسی بھی فیلڈ میں ایکسپرٹ بننے کے لیے محنت کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے )
استحکام
مثبت نتائج
کسی بھی فیلڈ میں ایکسپرٹ بننے کے لئے ان پانچ چیزوں کا ہونا بہت ضروری ہے
تحریک

کسی بھی فیلڈ میں ایکسپرٹ بننے کے لئے سب سے پہلے اس تحریک میں یعنی موٹیویشن کا پیدا ہونا بہت ضروری ہے جب تک کسی کام کو بہتر طریقے سے کرنے کے لئے آپ کے پاس موٹیویشن نہیں ہوگی تب تک اس میں ماہر بننا آپ کے لیے بہت مشکل ہے

فیلڈ کے متعلق علم

اگر آپ کسی بھی فیلڈ میں ایکسپرٹ بننا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے سیکھنے میں اتنی مشکلات پیش نہ آئے اس لئے آپ کو اس کے متعلق کچھ نہ کچھ علم اسٹارٹ کرنے سے پہلے ہونا چاہیے

اور آہستہ آہستہ جیسے جیسے آپ اس میں آگے بڑھتے جائیں آپ کو مزید علم بھی حاصل کرنا پڑے گا

کسی بھی فیلڈ میں کام سٹارٹ کرنے سے پہلے اس کے متعلق بنیادی علم حاصل کر لیں تاکہ آپ کو اس فیلڈ میں ایک سپر بننے ماہر بننے اور اس کے سفر میں آپ کو کوئی مسئلہ نہ آئے

محنت

کہا جاتا ہے کہ محنت کامیابی کی کنجی ہے اگر آپ کسی بھی کام میں ماہر ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو محنت کرنی پڑتی ہے محنت سے انسان کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے لہذا ہمیں کسی کام باہر ہونے کے لئے محنت محنت کرنا پڑتی ہے اور ہمیں محنت کی بہت زیادہ ضرورت پڑتی ہے محنت کے بغیر ہم کسی بھی فیلڈ میں ایکسپرٹ نہیں بن سکتے بلکہ محنت کے بغیر تو ہم کوئی کام کر ہی نہیں سکتے

اس پورے ٹو پیک میں محنت کسی بھی فیلڈ میں کامیاب ہونے کا سب سے بہتر ذریعہ ہے
استحکام

استحکام سے مراد کسی کام کو مسلسل کرتے رہنا صبر و تحمل سے کسی کام پر عمل پیرا رہنا کسی بھی کام میں ماہر ہونے کے لئے استحکام بہت ضروری ہے مسلسل جدوجہد کرنا کام کرنا ہی ہمیں کامیاب بنا تا ہے

مثبت نتائج

جب ہم کوئی بھی کام کرتے ہیں اور اس کام میں ہمیں مثبت نتائج ملتے ہیں یا مثبت نتائج نظر آتے ہیں تو ہمیں تقویت ملتی ہے مثبت نتائج ہمیشہ انسان کو تقویت بخشتے ہیں

اس لیے زندگی میں جب بھی آپ کوئی کام کریں مثبت نتائج کی امید رکھیں تاکہ آپ اس کام میں مصروف رہ سکے اور ماہر بن سکے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments