پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے : وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قطر کے سرمایہ کار پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
دوحا میں وزیراعظم نواز شریف سے قطرسرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ محمد الثانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو مختلف مراعات دی جارہی ہیں اس لئے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرامن اور سازگار ماحول ہے اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).