ادارے کی کوئی پالیسی 20 سال کیلئے نہیں ہوتی: محمد زبیر


سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ادارے کی کوئی 20 سال کی پالیسی نہیں ہوتی، ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید کو سمجھ آ گئی ہے کہ عوام کا ووٹ کس طرف ہے؟ ہم چاہتے ہیں کہ سچ سامنے آئے، حکومت چاہتی ہے کہ معاملے کو پیچیدہ بنایا جائے۔ سابق گورنر سندھ نے کہا کہ جتنی تضحیک اداروں کی شیخ رشید کر رہا ہے اتنی کوئی نہیں کرتا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ادارے 20 برس کی پالیسی بنائیں کہ عمران خان کو سپورٹ کرنا ہے اور نواز شریف کو باہر رکھنا ہے۔ اگر ایسا ہے تو بہت خطرناک ہے، یہ اداروں کا تو کام ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا عمران خان گھبرا کر عوام میں جا کر نواز شریف سے متعلق بیان دیں، ہم کیسز لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے، رانا شمیم نے حلف نامے سے لاتعلقی کا اظہارنہیں کیا۔

واضح رہےکہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا، ادارے 20 دن نہیں، 20 سال کی پالیسیاں بناتے ہیں، کوئی عقل کا اندھا اگر یہ سوچ رہا ہے کہ کسی ایک شخص کی پالیسی ہوتی ہے تو ایسا نہیں ہے، ادارے کی پالیسی ہوتی ہے، اداروں کے تھنک ٹینک طویل المدتی پالیسی بناتے ہیں، انہوں نے یہی کرنا تھا، خود یہ لوگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں، انہوں نے وہاں جاکر ٹارزن بننے کی کوشش کی، اب ٹھس کر گئے ہیں جبکہ میں پاکستان کی عظیم افواج سے تعلق رکھنا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments