میرا کام ہر ایک کو مطمئن کرنا نہیں: یوسف معید


مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمان کمیٹی کو بریفنگ دے دی۔ اپوزیشن کو بل پر بریف کرنے کو تیار ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپیٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ ان کا کام ہر ایک کو مطمئن کرنا نہیں ہے، قومی سلامتی پالیسی تمام طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
معید یوسف نے کہا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی اور جو تجاویز پیش کی گئیں ان کو شامل کیا، اپوزیشن کو بل سے متعلق بریف کرنے کے لیے تیار ہیں۔
قومی سلامتی پالیسی عوام کے سامنے لائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کتنا حصہ پبلک ہو گا، تاہم حکومت کا آپریشنل پلان پبلک نہیں کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments