صحارا ریگستان: وہ صحرا جہاں برفباری ہونا غیرمعمولی بات نہیں


شمال مغربی الجزائر کے صحرا ’صحارا ریگستان‘ میں برف باری ہوئی ہے جس کے بعد یہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گِر گیا ہے۔ برف کے کرسٹلز نے صحرا کی ریت پر شاندار نمونے بنائے ہیں۔

میکالیس جیسے قریبی قصبوں کے بچوں کے لیے یہ دنیا کے سب سے بڑے گرم صحرا کی شدید گرمی سے خوش آئند راحت تھی۔

جزوی طور پر برف سے ڈھکے ہوئے ٹیلے سلائڈنگ کے لیے موزں سمجھے جاتے ہیں۔

عین سیفرا کا قصبہ، جسے صحارا کا گیٹ وے کہا جاتا ہے، وہاں بھی برفباری ہوئی۔ شہر میں اکثر جولائی اور اگست میں درجہ حرارت 35 ڈگری سیٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

صحرا اور ایٹلس پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اس علاقے کے لیے برفباری نئی بات نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں برفباری کے بکھرتے رنگ

برفباری دیکھنے جائیں مگر پوری تیاری کے ساتھ

سپین میں گذشتہ پانچ دہائیوں کا ’شدید ترین برفانی طوفان‘

اس مہینے کی میں ہونے والی برفباری لوگوں کے لیے حیرانی کی بات نہیں تھی، سنہ 2017، 2018 اور 2021 میں بھی علاقے میں برفباری ہوئی تھی۔

تاہم دسمبر 2016 میں ریت کے سرخ ٹیلوں پر پڑنے والی برف حیران کن تھی۔ عین سیفرا کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ سنہ 1979 کے بعد پہلی بار انھوں نے برف دیکھی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ رجحان اب عام ہوتا جا رہا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

Facebook Comments HS

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 33851 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp