میری برا کا سائز بھگوان لے رہے ہیں: بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے بیان پر ہنگامہ


بھارتی اداکارہ شویتا تیواری نے بات چیت کے دوران مذاق میں کہا کہ بھگوان میری برا کا سائز لے رہے ہیں۔ اب اس معاملے پر حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ 40 سالہ اداکارہ شویتا تیواری فیشن سے متعلق ویب سیریز کے اعلان کے لیے اسٹار کاسٹ پروڈکشن ٹیم کے ساتھ بھوپال آئی ہوئی تھیں تاہم اس متنازع بیان کے بعد شویتا تیواری کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ویب سیریز کے اعلان کے سلسلے میں بھوپال آئی شویتا تیواری اپنے بیان کے بعد تنازعات کا شکار ہو گئی ہیں۔ اگرچہ شویتا تیواری نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی کہ میری برا کا سائز بھگوان لے رہا ہے۔ لیکن ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال پولیس کمشنر سے پورے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کی ہے۔

نروتم مشرا نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ شویتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے۔ ان کا بیان قابل اعتراض اور قابل مذمت ہے۔ پورے معاملے میں بھوپال کمشنر کو حقائق کی جانچ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ تحقیق ہونی چاہیے کہ شویتا تیواری نے ایسا بیان کس بنیاد پر دیا۔ اس کے پیچھے کیا ارادہ تھا؟ وزیر داخلہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر بھوپال کمشنر حقائق کی جانچ کریں گے اور انہیں رپورٹ دیں گے۔ اس کے بعد شویتا تیواری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنے گلیمرس انداز کے لیے جانی جانے والی شویتا تیواری اب فیشن کی ایک ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ بھوپال اور اس کے آس پاس کی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments