شیخ رشید کو شادی نہیں، اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے: ریما


ماضی کی معروف فلم اسٹار ریما کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں اب شادی نہیں بلکہ اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے۔

اداکارہ ریما نے جیونیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شرکت کی، انہوں نے اس شو میں اپنی نجی زندگی، ملکی حالات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔

شیخ رشید کی شادی کے حوالے سے سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شیخ رشید کو اب شادی نہیں بلکہ اللّٰہ اللّٰہ کرنی چاہیے، وہ جب گھر بسائیں گے مجھے خوشی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 20 فیصد لوگ سوچتے ہوں گے کہ شیخ رشید کو شادی کرلینی چاہیے۔

Facebook Comments HS