اب میں ہم جنس پرست نہیں رہی: اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس


پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے ایک یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ اب مزید ہم جنس پرست نہیں رہیں اور بہت زیادہ حد تک بالخصوص مردوں میں دلچسپی ہے ۔ انڈسٹری کے پہلے بوس و کنار سین بارے سوال کے جواب میں 34 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ایسا نہیں ہوگا، ہالی ووڈ فلم میں ہوسکتا ہے اور اس کا انحصار بھی دراصل ہیرو پر ہے۔

ایسی افواہیں بھی ہیں کہ آمنہ الیاس اور داوڑ محمود نے اپنی راہیں جد ا کرلی ہیں اور اسی وجہ سے دونوں نے ایک دوسرے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا اکائونٹس سے ہٹا دی ہیں۔

یادرہے کہ رواں ماہ کے شروع میں اداکارہ کو اپنے لباس اور مبینہ طور پر جسم کا دکھاوا کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننا پڑا تھا۔

Facebook Comments HS