اگڑم بگڑم
اگڑم: ’’آپ کی فوج کیا کرتی ہے؟‘‘
بگڑم: ’’ہماری فوج اندرون ملک دہشت گردوں سے لڑتی ہے۔‘‘
اگڑم: ’’اور؟‘‘
بگڑم: ’’اور اندرون ملک علیحدگی پسندوں کو ٹھکانے لگاتی ہے۔‘‘
اگڑم: ’’اور؟‘‘
بگڑم: ’’اور اندرون ملک غداروں کو گرفتار کرتی ہے۔‘‘
اگڑم: ’’اور؟‘‘
بگڑم: ’’اور اندرون ملک بیرونی ایجنٹوں پر نظر رکھتی ہے۔‘‘
اگڑم: ’’اور؟‘‘
بگڑم: ’’اور عدالتیں قائم کرکے مجرموں کو سزا سناتی ہے۔‘‘
اگڑم: ’’اور؟‘‘
بگڑم: ’’اور غیر ملکی سفارت کاروں سے جواب طلب کرتی ہے۔‘‘
اگڑم: ’’اور؟‘‘
بگڑم: ’’اور جمہوری حکومت ناکام ہوجائے تو حقیقی جمہوری حکومت قائم کرتی ہے۔‘‘
اگڑم: ’’اور؟‘‘
بگڑم: ’’اور بھی بہت کچھ کرتی ہے۔ تم بتاؤ، تمھاری فوج کیا کرتی ہے؟‘‘
اگڑم: ’’ہماری فوج صرف سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے۔‘‘


