لیچی کی افادیت


Dr Shahid M shahid

لیچی موسم گرما کا پھل ہے۔ اس کے مختلف نام ہیں۔ مذکورہ ناموں میں litche، leechee، lychee nut، chinese cherry ہے۔ ذائقہ کے اعتبار سے یہ پھل کھٹا میٹھا اور مزے دار ہوتا ہے۔ اس کا چھلکا موٹا لیکن آسانی سے اتر جاتا ہے۔ اس کا چھلکا دیکھنے میں خوش نما معلوم ہوتا ہے۔ اس پر ابھار پائے جاتے ہیں۔ رنگت ہلکی سرخ بھوری جب کہ گودا سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اس گودے کے اندر ایک گٹھلی ہوتی ہے۔ اس پھل کی کاشت اکتوبر میں ہوتی ہے۔

اس کا پودا سدا بہار ہوتا ہے۔ جس کی لمبائی 7.5 سے لے کر 10.5 میٹر یعنی 24.5 تا 34.5 فٹ تک ہوتی ہے۔ اس کی عمر تین سے پانچ سال تک ہوتی ہے یعنی اس عرصہ کے دوران یہ پھل دیتا ہے۔ اس میں چکنائی بہت کم ہوتی ہے۔ یہ تمام عمر کے افراد کے لیے ایک بہترین پھل ہے۔ اس کا سائز لوکاٹ کے پھل جیسا ہوتا ہے۔ اس کے پھل سے اچار چٹنی، جوس اور مربع جات بنائے جاتے ہیں۔ اس پودے پر جب پھول کھلتے ہیں تو ان پر شہد کی مکھیاں پالی جاتی ہیں جن کا شہد بہت زیادہ مفید اور پسندیدہ ہوتا ہے۔

ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد رپورٹ کے مطابق اس کی اوسط پیداوار 50 سے 80 کلو گرام فی پودا پیدا ہوتی ہے۔ اس کا اصل وطن چین ہے۔ بعد ازاں اس کی کاشت دنیا کے دیگر ممالک تک ہونے لگی۔ سرفہرست ممالک میں چین، تھائی لینڈ، ویت نام، اور بھارت شامل ہے۔ بھارت کی کل پیداوار کا 75 فیصد حصہ صرف صوبہ بہار میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مغربی بنگال اور پاکستان کے بھی کچھ علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔

جہاں یہ پھل اینٹی اوکسیڈنٹ (Antioxidant) ہے۔ وہاں یہ Anti۔ diabetic، Anti۔ carcinogenic، ۔ Anti۔ Inflammatry، Anti۔ Angiogenic، اور Cardoprotective ہے۔

سو گرام لیچی میں غذائی ترتیب کچھ اس طرح ہے۔

کیلوریز 66، سوڈیم 1 ملی گرام، پوٹاشیم 71 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 17 گرام، ڈائٹری فائبر 1.3 گرام، پروٹین 0.8 گرام، وٹامن B 6 پانچ فیصد، میگنیشیم 2 فیصد، فائبر 1.3 گرام، فاسفورس 31 ملی گرام، کیلشیم 5 ملی گرام اور وٹامن سی 19 فیصد پایا جاتا ہے۔

آئیں اس کے کچھ طبی فوائد پر روشنی ڈالتے ہیں۔
1۔ قوت مدافعت بڑھانے کے لئے : (To boost immunity)

جن پھلوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ ان کا شمار قوت مدافعت بڑھانے والے بہترین پھلوں میں کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک لیچی بھی ہے۔ کیونکہ وٹامن سی خون کے سفید خلیوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ روزانہ سو فیصد ایسکوریک ایسڈ بھی فراہم کرتا ہے۔

2۔ زخموں کو ٹھیک کرنے کے لئے : (To heal wounds)

وٹامن سی کی موجودگی جلد مسلز اور ٹشو کو صحتمند بناتی ہے۔ جو لوگ وٹامن سی کی کم مقدار لیتے ہیں ان کے زخم جلد اچھے نہیں ہوتے۔ ایسے لوگوں کو وٹامن سی کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔

3۔ نظام انہضام کی بہتری کے لیے :
(To improve digestion)

لیچی میں ڈائٹری فائبر پایا جاتا ہے جو نظام انہضام کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی موجودگی ہضم سے لے کر اخراج تک کام آتی ہے۔ اس کے استعمال سے آنتیں، چھوٹی آنت اور اور قبض کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔ جہاں فائبر دیگر خصوصیات کا حامل ہے وہاں یہ موٹاپے سے بھی بچاتا ہے۔ جن لوگوں کا اکثر معدہ خراب رہتا ہو انہیں موسم گرما میں لیچی کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

4۔ اینٹی کینسر : (Anti۔ cancer)

کیوں کہ لیچی ایک نامیاتی ذریعہ ہے۔ جو مختلف اقسام کے کینسر سے بچاتی ہے۔ مثلاً بریسٹ کینسر، بڑی آنت کا کینسر اور پراسٹیٹ گلینڈ کینسر کا خطرہ بہت حد تک کم ہوجاتا ہے۔

5۔ کنٹرول بلڈ پریشر : (Control blood pressure)

لیچی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے انتہائی مفید پھل ہے۔ یہ بلند فشار خون کو کنٹرول کر کے نارمل رہتی ہے۔ کیونکہ اس میں شامل فلیوڈ بڑے ہوئے دورے کو کم کر دیتا ہے۔ اس میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے جس کی بدولت انسان کے خون کا دورہ ٹھیک رہتا ہے۔

6۔ وزن میں کمی : (Weight loss)

اس میں کیلوریز کی تعداد کم ہوتی ہے جو وزن بڑھنے نہیں دیتی۔ بلکہ اس میں فائبر کی مقدار وزن کم کر دیتی ہے۔ اس کو وزن کم کرنے والا آئیڈیل پھل سمجھا جاتا ہے۔

7۔ ہڈیوں کی مضبوطی : (Bone strength)

اس میں کیلشیم فاسفورس آئرن اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کر کے انہیں بھربھرے پن سے بچاتا ہے۔ لیچی ہڈیوں کو مضبوط اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

8۔ خون کی گردش : (Blood circulation)

کاپر کی موجودگی سے جسم میں خون کی گردش بہتر رہتی ہے۔ جبکہ آئرن اور کاپر جسم میں بلڈ سیلز بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments