کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد


\"koht.jpg\"صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پرپابندی عائد کردی گئی ۔کوہاٹ کے ناظم اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ضلع بھر میں اس دن کی مناسبت سے ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کے نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کوہاٹ کے تمام تھانوں کے انچارج اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع بھر کی دکانوں اور مارکیٹوں میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے کارڈز یا دیگر مواد کی خرید و فروخت نہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ ضلع کوہاٹ کے ناظم اعلیٰ مولانا نیاز محمد جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ سے تعلق رکھتے ہیں.مقامی افراد \"kohat1\"کے مطابق ضلعی ناظم ویلنٹائن ڈے کو غیر شرعی تصور کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس دن کو منانے پر پابندی عائد کی گئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments