علمی گلیمر اور کنزیومر ازم


وٹو میرا اچھا دوست ہے۔ کتابوں کو شوقین، علم کا رسیا۔ اس نے گھر کو ایک لائبریری میں بدل رکھا ہے۔ علمی مباحث میں حصہ لیتا ہے، کاٹھا دانشور بھی ہے اور میری طرح اسے بھی علمی بد ہضمی رہتی ہے۔ اس شام میں نے اس کے ہاتھ میں ایک کتاب دیکھی جو انسانی تاریخ کا مختصر جائزہ تھا۔ مانگی اور پڑھ ڈالی۔ میں نے کنزیومر ازم (consumerism) کی نئی اصطلاح دیکھی۔ اس کا مطلب ہے کہ سرمایہ دار نئی نئی اشیاء بناتے رہیں گے اور انہیں نئی عالمی منڈیوں کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی اشیا کو بیچ سکیں۔

اور ہم ان کا شکار ہیں۔ خود ہی بتائے آپ کو ہر چند دن بعد نئی گھڑی، لباس، گاڑی، موبائل فون خریدنے کی کیا ضرورت ہے، بس آپ کی ایگو ہائی جیک ہو چکی ہے اور آپ گلیمر کے اندھے کنویں میں گرتے جا رہے ہیں۔ آپ کو ہر وقت برگر، کافی، تیز ترین انٹرنیٹ کی بھی ضرورت نہیں۔ آپ نے اپنی جان کو طرح طرح کے روگ لگا رکھے ہیں۔ علم بھی ایک انڈسٹری ہے۔ اخبار، کتب، سیلف ہیلپ اور سو دوسری کتابیں جو آپ خریدتے ہیں، یا انٹرنیٹ سے حاصل کرتے ہیں اسی صنعت کی پراڈکٹ ہیں۔

یقین جانیے یہ علمی گلیمر ہے۔ آپ کو چمکیلے رنگوں میں علم لپیٹ کر دیا جاتا ہے۔ مگر آپ کی زندگی اس بے جا نکلی علم کے بغیر بھی شاندار تھی۔ مثال کے طور پر آپ جو یہ بلاگ پڑھ رہے ہیں اور اس طرح کے دوسرے، یقیناً آپ کی علمی، عقلی استعداد کو بڑھا نہیں رہے مگر اپنے آپ کو عجیب خود فریبی میں مبتلا کر رہے ہیں کہ اب آپ صاحب علم و دانش بن چکے ہیں۔ اسی چکر میں آپ اپنا قیمتی وقت اشتہار بازی اور بے معنی آرٹیکلز میں صرف کر رہے ہیں اور بہ زعم خود کوئی علمی کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔

یقین جانے سادہ زندگی میں سو طرح کی ڈرامے بازیاں نہیں ہوں گی مگر سچی خوشی آپ کو حاصل ہوگی۔ تو ابھی پسیو (passive) انٹرٹینمنٹ کو چھوڑیں اور زندگی میں شامل ہو جائیں۔ والدین کو وقت دیں، اپنی اولاد، دوستوں میں بیٹھ کر قہقہے لگائیں۔ آپ کو کسی علمی سرمایہ کار کا پر بھرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ کی زندگی پہلے سے شاندار ہے۔ ہم ایسے شعبدہ بازوں سے دور رہیں اور کسی قسم کی علمی گلیمر سے آزاد رہیں۔ یقین جانیے آپ کے آس پاس ہر چیز بیچی جا ربی ہے۔ جسے آپ علم، صحت مند غذا اور جانے کیا سمجھ رہے ہیں، محض پراپیگنڈا ہو سکتا ہے۔ سو اپنی سوچ پہ فلٹر لگانا، بھی آپ کی ذہنی صحت کے لیے ضروری ہے۔ خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں۔

عثمان ارشد
Latest posts by عثمان ارشد (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments