سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا
ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہو گا۔
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے جس کی وجہ سے پہلا روزہ 3 اپریل کو ہو گا۔
پاکستان میں رمضان کا چاند کل دیکھا جائے گا۔
#BREAKING: #Ramadan crescent sighted on Friday evening at Hotat Sudair Observatory in Al-Majma’ah — Al-Ekhbariyah pic.twitter.com/nxdZA4UH6A
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) April 1, 2022
Facebook Comments HS


